میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،سفیرہ علی

میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،سفیرہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و پرفارمر سفیرہ علی نے کہاہے کہ میں ان دنوں مقامی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں۔ تھیٹر میں مجھے مسلسل کامیابی مل رہی ہے جس کے لئے اپنے پرستاروں کی شکر گذار ہوں۔میں جو کچھ ہوں ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں۔سفیرہ علی نے کہا کہ معیاری سٹیج ڈرامے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ہمیں پاکستانی عوام پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے ہیں اور پیار کا اظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف سٹیج میں بھی کام کررہی ہوں،سٹیج ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے کچھ دور رکھا ہوا ہے لیکن فلم میں اچھے کردار کی آفر کو رد نہیں کرتی ضرور کرتی ہوں۔ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔شوبز میں دوسرے شعبوں کی نسبت زیادہ حسد اور سازشیں پائی جاتی ہیں میں ان فنکاروں میں شامل ہوں۔
جو صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -