سینئر کیمرا مین احسن زلفی نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  سینئر کیمرا مین احسن زلفی نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے سینئر کیمرا مین احسن زلفی نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیاہے جس کے بعد وہ جلد ہی اپنا پہلا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔احسن زلفی کا شمار ملک کے با صلاحیت ڈی او پیز میں ہوتا ہے جو پاکستان کے نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ بے شمار پراجیکٹ کرچکے ہیں جن میں میری بہوئیں،فصیل جان سے آگے،لیٹ نائٹ ود بیگم نوازش علی،لشکارا،امام ضامن،لیڈیز پارک اور ڈر سی جاتی ہے صلہ قابل ذکر ہیں۔
احسن زلفی کئی نیوز چینلز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔احسن زلفی ان دنوں ویب سیریز کے سکرپٹ پر کام کررہے ہیں جس کی تکمیل کے فوری بعد ریکارڈنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔یہ ویب سیریز انٹرنیشنل پورٹل کے لئے بنائی جارہی ہے۔احسن زلفی نے بتایا کہ انہوں نے ویسے تو بے شمار ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا لیکن سب سے زیادہ لطف انہیں کاشف نثار کے ساتھ کام کرکے آیا جن کے کیرئر کا بطور ڈائریکٹر پہلا ڈرامہ بھی میرے ساتھ تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ویب سیریز کی کامیابی کے بعد بہت سے لوگ اس پر کام کررہے ہیں جو نہایت خوش آئند ہے۔

مزید :

کلچر -