وعدہ خلافی،جھوٹ بولنے والوں سے سخت نفرت ہے،سائرہ نسیم

  وعدہ خلافی،جھوٹ بولنے والوں سے سخت نفرت ہے،سائرہ نسیم

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بیرونی دوروں کے حوالے سے بھی آج کل انتہائی مصروف شیڈول ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ جس سے بھی وعدہ کروں اس کو پورا کیا جائے کیونکہ مجھے وعدہ خلاف اور جھوٹ بولنے والوں سے سخت نفرت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتی فلموں اور وہاں جا کر گلوکاری کرنے کا فی الحال کوئی شوق نہیں بلکہ اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گلوکاری دل سے نہ کی جائے تو کامیابی ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جھوٹ سے سخت نفرت کرتی ہوں اور سچے لوگوں کی قدر اور ان کا حوصلہ بڑھاتی ہوں بھارت میں فی الحال گلوکاری کیلئے جانے کا کوئی شوق نہیں۔

مزید : کلچر