کرن حضروی کا نیا گیت اور غزل ریکارڈ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف میوزک گھرانے سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کرن حضروی نے نیا گیت اور غزل ریکارڈ کر وادی،تفصیلات کے مطابق ان کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کا میوزک موسیقارایم ارشد اور حسین شیرا نے ترتیب دیاہے۔ کرن حضروی نے بتایاکہ ان کی غزل نوجوان نسل کے لیئے ایک یادگار تحفہ ہوگی جس کا میوزک سینئر موسیقار ایم ارشد نے ترتیب دیاہے جبکہ ان کا جو گانا ہے وہ بھنگڑا سٹائل میں ہے جس کا میوزک موسیقار حسین شیرا نے ترتیب دیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دونوں کا ویڈیو وہ دسمبر میں شروع کردیں گی اور مختلف مقامات پر اس کی شوٹنگز کی جائینگی انشاء اللہ بہت جلد ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر ریلیز کردئیے جائیں گے۔کرن حضروی نے مذید کہاکہ گو انہو ں نے میوزک انڈسٹری میں بہت کم کام کیا ہے مگر جتنا بھی کیا ہے معیاری کیا ہے