حاجی عبدالرزاق کی مدت ملازمت ختم،الحمراء میں الوداعی تقریب کا اہتمام

  حاجی عبدالرزاق کی مدت ملازمت ختم،الحمراء میں الوداعی تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے سینئر سٹیج منیجر حاجی عبد الرزاق اور ہیڈ مالی محمد اشرف کی ریٹائرمنٹ پر ادارے کے افسران و ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے ریٹائرہونے والے ملازمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کئے،وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنی اپنی مدت ملازمین خوبصورت انداز میں مکمل کر رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ دیانت دار افسران و ملازمین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، الحمراء کے پروگرام کی کامیابی یہاں کے ملازمین کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔حاجی عبد الرزاق نے تمام افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا جیسے ثقافتی ادارے میں 35برس گزارنے پر فخر ہے،یہاں کی یادیں سرمایہ ہے۔تقریب میں چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے حاجی عبد الرزاق اور محمد اشرف کو انکی خدمات پر تعریفی اسناد اور سونیئر دیئے۔
تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصار ی و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -