ہمیشہ معیاری گلوکاری کو ترجیح دی ہے،حمیرا چنا

  ہمیشہ معیاری گلوکاری کو ترجیح دی ہے،حمیرا چنا

  



لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیرا چنا نے کہاہے کہ ہمیشہ معیاری گلوکاری کو ترجیح دی ہے مطمئن ہوں کہ کبھی بھی کو ئی فحش گانا نہیں گایا ہے۔ حمیرا چنا نے کہا کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو بر وقت حکومتی سرپرستی مل گئی ہوتی تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں دیکھنا آج کے اس ترقی یافتہ طور میں پوری دنیا میں مقبول ترین تفریح ہے لیکن ہم پاکستانی فلم انڈسٹری میں بہتری لانے کی بجائے تمام فلموں کو ایک ہی ڈگر پر چلانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے فلم بین پاکستانی سینماؤں کا کم کم رخ کرتے ہیں۔سنیما گھروں کی رونق بڑھانے کیلئے نئے چہروں کے ساتھ ساتھ اچھی موسیقی اور منفرد سکرپٹ کو اہمیت دینا ہوگی۔

مزید : کلچر