گنڈا سنگھ بارڈر،بی ایس ایف اہلکار دوران پریڈ گر گیا،بھارتی عوام کو شرمندگی 

گنڈا سنگھ بارڈر،بی ایس ایف اہلکار دوران پریڈ گر گیا،بھارتی عوام کو شرمندگی 

  



قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کے قریب گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی پریڈ کے دوران بھارتی سکیورٹی فورس کا اہلکار توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گرپڑا۔قصور کے قریب گنڈا سنگھ بارڈر پر پریڈ تقریب کے دوران بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کو اس وقت شرمندگی کا سا منا کرنا پڑا جب ان کا ایک جوان زمین پر گرگیا۔پاکستان رینجرزکے جوان کے للکارکے بعد جب بی ایس ایف کا جوان اپنا قومی جھنڈا اتا ر نے کیلئے پول کی طرف آیا تو توازن برقرارنہ رکھتے ہوئے پھسل کر گر پڑا جبکہ تماشائیوں نے اس پر تالیاں بجانا شروع کردیں۔ بھارتی فوجی اہلکار کے گرنے کے باعث تقریب میں موجود بھارتی عوام اور بھارتی فوجی اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے ماضی میں بھی پریڈ کے دوران بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے گرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی اہلکار

مزید : صفحہ اول