پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے:عارف علوی

پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے:عارف علوی

  



کراچی (آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے  پاک بحریہ کی مڈ شپ اور شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے افسران بڑوں کی روایت اور ترقی کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاک بحریہ پاکستان میں اہم اور کلیدی ادارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاک بحریہ کے ترحمان کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیول اکیڈمی کراچی میں مڈ شپ اور شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صدرمملکت کی اکیڈمی آمد پر چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے افسران بڑوں کی روایات اور قومی توقعات پر پورا اتریں گے۔ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ دوست ممالک کے کیڈٹس کی ٹریننگ خطے میں امن اور ہم آہنگی کیلئے اہم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 199 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کی اور پاس آؤٹ ہونے والوں میں 53 غیر ملکی اور7  خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

عارف علوی 

مزید : صفحہ اول


loading...