سٹیٹ بینک کا اے ڈی سی،او ٹی سی کے ذریعے ٹیکس ادائیگیوں پر فیس ختم کرنے کا اعلان

سٹیٹ بینک کا اے ڈی سی،او ٹی سی کے ذریعے ٹیکس ادائیگیوں پر فیس ختم کرنے کا ...

  



  کراچی (این این آئی) سٹیٹ بنک نے یکم جنوری سے آلٹرنیٹو ڈلیوری چینلز (اے ڈی سی) اور اوور دی کاؤنٹر (اور ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹیکس گزاروں کو اے ڈی سیز کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی پر ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے فی ٹزانزیکشن دس سے پچاس روپے تک اور او ٹی سی کے ذریعے ادائیگی پر فی ٹرانزیکشن پچاس روپے ادا کرنے ہوتے ہیں،یکم جنوری سے یہ فیس ٹیکس گزاروں کے بجائے سٹیٹ بینک برداشت کرے گا۔ اس تبدیلی کی اطلاع سٹیٹ بینک نے ایف ڈی سرکلر نمبر 4 برائے 2019ء بتاریخ 7 2دسمبر کے ذریعے دی ہے۔یہ فیصلہ سٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ڈجیٹل ادائیگی کی طرف آئے گی۔ 

سٹیٹ بنک 

مزید : صفحہ اول