ریسکیو 1122کا باجوڑ میں باقاعدہ آغاز

ریسکیو 1122کا باجوڑ میں باقاعدہ آغاز

  



باجوڑ (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخو ا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے عوامی خدما ت کیلئے باجوڑ میں باقاعدہ خدمار آغاز کر دیا ہے ریسکیو1122کی خدمات و سہولیات سے اب حالیہ ضم شدہ ضلع باجوڑ کے عوام الناس بھی مستفید ہو ہگیں ریسکیو1122 خار، صدیق آباد، عنایت کلے، کامرس کالج، یوسف آباد، ناوے ڈھنڈ، حاجی لونگ اور منڈا کے نزدیکی علاقوں میں آپریشنل خدمات انجام دے گا۔ امجد خان  اس سلسلے میں ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ ایمرجنسی بنیاد پر دو سنٹرز عوام کے لئے کھولیہیں اوراج سے باقاعدہ یہاں ڈیوٹی شروع کی گئی ہے۔  امجد خان نے مزید کہا کہ عوام کے لئے ابھی خار نواگء میں اسٹیشنز پر کام تیزی سے جاری ہے عوام کے لئے مین بازار خار میں کنٹرول روم قائم کیا ہے اور عوام ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں قائم کردہ نمبر 0942220847پر کال کرسکتے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ آئندہ کچھ ہفتوں میں آگ سے بچاو سے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے  سکولوں، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ اداروں میں بھی آگاہی مہم چلایا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...