مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، لطف اللہ صدر منتخب

مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، لطف اللہ صدر منتخب

  



مردان (بیورورپورٹ) مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے،لطف اللہ لطف تیسری بارصدر جبکہ ایم بشیرعادل دوسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں محمد یعقوب جہانزیب نائب صدر،شاہ حسین جائنٹ سیکرٹری اور پرویز شاہین فنانس سیکرٹری شامل ہیں ہفتہ کے روز مردان پریس کلب کے انتخابات سینئر صحافی محمد اشفاق کی نگرانی میں مکمل ہوگئے پولنگ کا عمل صبح دس بجے سے دوبجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہا صدارت کے عہدے پر لطف اللہ لطف بلامقابلہ تیسری بار جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر پرویز شاہین دوبارہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے نائب صدارت،جنرل سیکرٹری شپ اور جائنٹ سیکرٹری شپ پر ون ٹو ون مقابلہ رہا نائب صدارت کے عہدے پر محمد یعقوب جہانزیب اور عامر شعیب کے مابین مقابلہ ہوا جس میں محمدیعقوب جہانزیب نے 14ووٹ لے کر نائب صدرکے عہدے پر کامیابی حاصل کی  جبکہ  ان کے  مخالف عامر شعیہب عباسی  نے 12ووٹ  لئے جنرل سیکرٹری شپ کے عہدے پر ایم بشیرعادل اورریاض مایار کے درمیان ٹاکرا ہوا جس میں ایم بشیرعادل نے 16ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے  جبکہ ریاض مایار نے  10ووٹ حاصل کیے  جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر شاہ حسین تنہا اورفضل حق کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں شاہ حسین تنہا نے 15ووٹ جبکہ فضل حق نے 11ووٹ حاصل کیے اسی طرح شاہ حسین تنہا جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے الیکشن نگران نے کامیاب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نومنتخب صدر لطف اللہ لطف او رجنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل سمیت تمام عہدیداروں نے پریس کلب کے ارکان کا شکریہ اداکر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ آزادی صحافت اورصحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر