پنڈی جلسہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اوسان خطا ہوگئے،پلوشہ خان

پنڈی جلسہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اوسان خطا ہوگئے،پلوشہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنڈی میں جلسہ دیکھ پر پی ٹی آئی راہنماؤں کے اوسان خطا ہوگئے۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ حواس باختہ پی ٹی آئی راہنماؤں سے التماس ہے کہ اب عوام میں ایکسپوز ہونے کے بعد اپنی حد میں رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صرف لیاقت باغ نہیں بلکہ پورے پنڈی کو بھردیا، پی پی نے پنجاب میں اپنا پاور شو کیا جس سے کٹھ پتلی سیاست دان بوکھلاگئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان فیصل جاوید اور مراد سعید کو آگے کرکے بلاول بھٹو پر تنقید کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔
پلوشہ خان