بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے:فردوس عاشق

بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے:فردوس عاشق

  



  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق نے کہاکہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے، لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کیخلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہوتی ہے؟۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول


loading...