دادو،صحت کی عدم سہولیات،ایک ہی دن میں 3 بچے جاں بحق

  دادو،صحت کی عدم سہولیات،ایک ہی دن میں 3 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دادو (این این آئی)ڈی ایچ کیو اسپتال میں صحت کی عدم سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ایک ہی دن میں 3 معصوم بچے دم توڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں موجودڈی ایچ کیو اسپتال میں صحت کی سہولیات کے فقدان نے ایک ہی دن میں تین کمسن بچوں کی جان لے لی، بچوں کے ورثا کا کہناتھا کہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں تھا بہت انتظار کیا، اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بچوں کی اموات ہوئی۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک سالہ حسین، چھ ماہ کا ندیم ببر اور نومولود بچہ شامل ہے۔
بچے جاں بحق