2109، تھر کے ہسپتالوں میں 820بچے جاں بحق ہوئے

  2109، تھر کے ہسپتالوں میں 820بچے جاں بحق ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تھر(آئی این پی)حکومتی دعوؤں کے باوجود صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جا سکا، 2109 میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 820بچے جاں بحق ہوئے۔ صحرائے تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 2019 کے دوران 820بچوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔تھر کے سرکاری اسپتالوں میں جنوری میں 69بچے جاں بحق ہوئے، فروری میں 61، مارچ میں 70، اپریل میں 76، مئی میں 73، جون میں 66، جولائی میں 72، اگست میں 63، ستمبر میں 69، اکتوبر میں 84، نومبر میں 61 اور دسمبر میں تاحال 57بچے غذائیت کی کمی و دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔
تھر بچے