فواد چوہدری کا نیب اور ایف آئی اے کو ضم کرنے کا مطالبہ 

فواد چوہدری کا نیب اور ایف آئی اے کو ضم کرنے کا مطالبہ 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی احتساب بیورو(نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ضم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دیگر ممالک میں وفاقی سطح پر صرف ایک مرکزی تفتیشی ایجنسی ہی ہوتی ہے جیسا کہ امریکا میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی)  بھارت میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایف آئی اے اور نیب کے انضمام کی ضرورت ہے تاہم اس سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کس طرح اس ایجنسی کے طریقہ کار کو پراعتماد بنایا جائے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول