پشاور، فضائی آلودگی میں اضافہ کے باعث حفاظتی ماسک کی خرید و فروخت میں اضافہ

پشاور، فضائی آلودگی میں اضافہ کے باعث حفاظتی ماسک کی خرید و فروخت میں اضافہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور شہر میں فضائی الودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر میں حفاظتی ماسک کے خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے بازاروں میں جگہ جگہ حفاظتی ماسک فروخت کرنے والے کھڑے نظر اتے ہے جبکہ شہر میں فضائی الودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی موجود نہیں ہے شہریوں نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے شہر میں فضائی الودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔شہر میں فضا میں الودگی کی شرح پچھلے کچھ سالوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو ہے جبکہ عالمی انڈکس میں بھی الودگی کی وجہ سے پشاور 20نمبر پر اچکا ہے شہر میں فضائی الودگی کی وجہ سے مختلف قسم کے سانسوں کے امراض پھیل رہے ہے تاہم شہر کے بازاروں میں موجود حفاظتی ماسک کا دھندہ عروج پر ہے اور 40سے لیکر 50روپے تک حفاظتی ماسک فروخت کیے جاتے ہے جسکی کی معیار بھی ٹیک نہیں جبکہ ماسک کے استعمال میں اضافہ کیساتھ ساتھ ماسک فروخت کرنے والے من پسند قیمتوں پر حفاظتی ماسک فروخت کررہے ہے شہریوں نے اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فضائی الودگی کو ختم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اور شہریوں کو رلیف دیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر