پاک چائینہ کا 5ارب روپے کی لاگت سے پرائیویٹ اشتراک سے منصوبہ مکمل 

      پاک چائینہ کا 5ارب روپے کی لاگت سے پرائیویٹ اشتراک سے منصوبہ مکمل 

  



صوابی(نمائندہ خصوصی) خیبر پختون خواہ کا سب سے بڑا سٹیل ملزپاک چائینہ کا 5ارب روپے کی لاگت سے پرائیویٹ اشتراک سے منصوبہ مکمل سالانہ 5لاکھ ٹن سٹیل پیداوار دے گی ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر آئے گا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے صنعتی مشیر عبدالاکریم خان اور چائینہ کے کمرشل اینڈ اکنامک قونصلر ڈاکٹر ونگ شینوا نے پاک چائینہ نجی اشتراک سے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں خیبر پختون خوا کا سب سے بڑا سٹیل ملز الحاج ایشیا سٹار سٹیل مل گدون آمازئی کے دورہ کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چائینہ کیساتھ پرائیویٹ اشتراک سے خیبر پختون خواہ کا بڑا سٹیل ملز تعمیر کیا ایک طرف سٹیل ملز کی پیداوار سے نہ صرف پختون خواہ کی انڈسٹری ترقی کرکے گا اور معیاری سریا کم قیمت پر دستیاب ہوگا بلکہ صوبہ کیلئے زرمبادلہ کا سبب بھی بنے گا اور ہزاروں لوگ براہ راست کاروبار اور روزگار سے منسلک ہوجائیں گے اس موقع پر چائینہ کے کمرشل اینڈ اکنامک قونصلر ڈاکٹر ونگ شینوا  نے کہا کہ سٹیل ملز پختون خوا کیلئے تخفہ ہے نہ صرف لوگوں کو روزگار ملے بلکہ معیاری سٹیل و سریا بھی دستیاب ہوگا 70کے قریب میگا واٹ بجلی درکار ہوگی اور ساتھ ہی یہ ماحول دوست پراجیکٹ ہے جس سے مقامی ماحولیات پر کوئی مضر صحت اثر نہیں پڑے ساتھ ہی روزگار سے وابستہ افراد کو چائینہ زبان سکھائی جائے گی اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود ٹیکنکل کالج کے طلباء کو ہنر مندی کے بعد ملز میں کھپایا جائے گا گا ابتدائی طور پر 5لاکھ ٹن سالانہ سٹیل کی پیداوار دے گا مگر اس کی استعداد میں رفتہ رفتہ خاطر خوا اضافہ ہو جائیگا اس موقع پر وزیراعلی کے مشیر عبدالاکریم،اراکین اسمبلی بلاول آفریدیMPA،شفیق شیرآفریدیMPA،سہیل کابل شیرافریدی، زبیرآفریدی،شاجی گل افریدی، شیرخان افریدی، اکنامک زون کے منیجر فیصل حیات،چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر بابر خان صوابی چیمبر آف کامرس کے صدرمحمد ذاہد شاہ،ڈی ایس پی ٹوپی ایس ایچ اوزشمس القمر،شہزاد خان سیمت صنعت کاروں میڈیا  اور دیگر لوگوں نے شرکت کی 

مزید : پشاورصفحہ آخر