بنوں، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 31اشتہاری ملزمان گرفتار

بنوں، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 31اشتہاری ملزمان گرفتار

  



بنوں (بیوروچیف)بنوں صدر پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 31 قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں سے اسلحہ،منشیات برآمدکرکے گرفتار کرلیا ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر گل حمید خان نے اپنے دفتر میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس آفسران کی خصوصی ہدایت پر صدر پولیس سٹیشن کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کی گئی اور آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران قتل اقدام قتل، ڈاکیتی راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 31 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا دوران آپریشنز ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ایس ایم جی، 10 عدد بندوق، 2 عدد کالا کوف،،42عدد پستول اور مختلف ساخت کے 612 عدد کارتوس،3420 گرام چرس،6 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے،آپریشنز کے دوران35مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جن میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹرڈ،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے50موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا جس میں درجنوں افراد کو زیر دفعہ 107/151 CrPC کے تحت گرفتار کیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...