پنجاب ہاؤس مری اور راولپنڈی کو نیورسٹی بنانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

پنجاب ہاؤس مری اور راولپنڈی کو نیورسٹی بنانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری ...

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس راولپنڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت میں پنجاب ہاس مری اور پنجاب ہاؤس راولپنڈی اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں، کئی اہم سیاسی اور سرکاری اجلاس ان دونوں سرکاری عمارات میں منعقد کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اب موجودہ پنجاب حکومت نے ا ن عمارتوں کو یونیورسٹی میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی اورپنجاب ہاؤس راولپنڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کا کیمپس بنایا جائیگا،وزیر اعلی پنجاب نے دونوں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، کوہسار یونیورسٹی میں نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب بنائی جائیگی جس کے لیے30کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی پنجاب ہاس راولپنڈی کے لیے 16 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

 یونیورسٹی کافیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...