پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،6جواری گرفتار

      پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،6جواری گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اندرون شہر کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان اندرون شہر مشہو ر قما رباز ملک عدنان کے ڈیرے میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 580000 ہزار روپے سے زائد داو پر لگی رقم، دو عدعد لیب ٹا پ اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ہشتنگری عتیق شاہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مشہو ر قمار بازملک عدنان کے حجرے میں علاقہ تھانہ شہید گلفت حسین میں چند افراد کرکٹ میچ پر جو ا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملک عدنان کے حجرسے قمار بازی میں مصروف 6 ملزمان منصور ولد سر بلند،آصف ولد فضل نبی،محمد اسامہ ولد محمد اسلم،جلال ولد جان،جہانزیب ولد بادشاہ گل اور نادر ولد متو خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضہ سے 580000 ہزار روپے سے زائد داو پر لگی رقم، دو عدعد لیب ٹا پ اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر