رستم،بھائی خان جرگہ کی محنت رنگ لے لائی، برسوں کے مخالف بغلگیر
رستم (تحصیل رپورٹر) بھائی خان جرگہ کی محنت رنگ لائی برسوں کے مخالف بغلگیر۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق علی،نثار خان،سرتاج خان اورامجدعلی ولدوزیرگل وغیرہ کی برسوں سے اراضی کی وجہ سے تنازعہ چل رہاتھا۔جس میں مشتاق علی کی جانب سے دو نوجوان اخلاق احمد اور فخرالاسلام جاں بحق ہوچکے تھے۔مزید خوں خرابے کا خدشہ تھا۔جرگہ ممبران مولانہ محمد صدیق پلو ڈھنڈ فقیر صاحب،گل نواز خان،سیف اللہ خان،ممتاز باچہ،عاشق خان کی تگ ودو سے فریقین کے مابین راضی نامہ مقامی جامع مسجد بھائی خان میں کثیر تعدادامیں لوگوں کی موجودگی ممکن ہوا۔ فریقین نے خلف اٹھانے کے بعدبغلگیرہوکر ایک دوسرے کو معاف کیا۔