رستم،مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد زخمی

  رستم،مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے، واقعات کے مطابق پہلا واقعہ رستم بونیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب تیز رفتار لوڈر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موڑ میں سامنے درختوں سے ٹکرا گئی جس میں نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہو گئے جیسے ریسکیو 1122نے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے دوسرا واقعہ رستم مردان روڈ پر پیش آیا جہاں پر کمر گئی سٹاپ کے قریب تیر رفتار موٹر سائیکل اور بقسہ فلائنگ کوچ کے آپس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر اہلیان کمرگئی نے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کردیا ڈاکٹروں نے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرکے مردان ہسپتال ریپر کر دیا لیکن ہسپتال میں ایمبولینس سروس میسر نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122سروس کے ذریعے مردان ہسپتال لے جایا گیا۔