چارسدہ، ماربل کارخانوں سے بھاری مقدار میں ٹیکس وصولی

  چارسدہ، ماربل کارخانوں سے بھاری مقدار میں ٹیکس وصولی

  



چارسدہ(بیور رپورٹ)ڈائرکٹر جنرل اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور منشیات کنٹرول خیبر پختونخواہ جناب سید فیاض علی شاہ کے حکم پر ایکسائزآ افیسر جھان داد خان کے مسلسل کوششوں سے ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر کے ماربل کارخانوں اور شورومز کے ساتھ مسلسل ملاقاتوں اور انتھک کوششوں کے بعد پیر قلعہ شبقدرسے بھاری مقدار میں ٹیکس ریکوری کی گئی، جو کہ عرصہ دراز سے ٹیکس ڈیفالٹرز تھے، جن میں ماربل کے 86 کارخانوں سے 1086000 جبکہ 8 ماربل شورومز سے 63000 روپے کی ریکوری کی گئی۔کارخانوں کے مالکان نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جھان داد خان پر اعتماد کا اظہارکیا اور انکی پیشہ ورانہ سلوک کی تعریف کی۔ اور مستقبل میں اپنی ٹیکس مقررہ وقت پر جمع کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔اس حوالے جانداد خان کا مزید کہنا ہے مستقبل میں بھی محکمہ کی جانب سے کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس دہندگان بنایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر