علی شیر قبائیل کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل

  علی شیر قبائیل کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)قوم علی شیر زئی ضلع کر م کے مظاہرین کا اپنے مطالبات کے حصول کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی دھرنا جارہ رہا جبکہ قوم علی شیر زئی کا مسلہ حل کرنے کیلئے ضلع کرم میں مذکرات جاری ہے جو مثبت رخ کی جانب جا رہے ہے واضح رہے کہ قوم علی شیر زئی کے رہاشئیوں نے گزشتہ روز اسمبلی کے سامنے بھی دھرنا دیا تھا۔قوم علی شیر زئی کے افرا د کے مطابق انکے شاملاتی اراضی پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے وہاں اباد کاری اور کاشتکار کی ہے جسکی وجہ سے متعدد بار دھرنے دئے اور قانون چارہ جوئی کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے قوم علی شیرزئی کے عمائدین نے پشاور کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا اور اس سلسلے میں حکومتی نمائندوں کیساتھ ملاقتیں بھی کی تاہم حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کے مسلہ کو حل کرنے کیلئے کوشیش کر رہے ہے جبکہ اس حوالے سے ضلع کرم میں مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد کوئی مثبت نتیجہ نکل ائے گا۔