کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز چلا ئیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک

کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز چلا ئیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک

  



اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے 31دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلا رہی ہے،پی کے 9895کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30اور31دسمبر کی درمیانی رات 3.30پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے ملائیشیا میں محصور 300سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لا نے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیاپاکستانی بھائیوں کو بیرون ملک کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائیگا،پی آئی اے آئندہ بھی قومی ذمہ داری نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔

ایئر مارشل ارشد ملک

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...