پشاور: شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیوز بنانے پر دلہا قتل

پشاور: شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیوز بنانے پر دلہا قتل

  



پشاور(این این آئی) پہاڑی پورہ کے علاقے میں شادی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پردلہا کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران عابد ولد ریاض نامی شخص کو رشتے داروں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کا ولیمہ تھا۔ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی فقیر آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

دلہا قتل

مزید : پشاورصفحہ آخر