بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے آتش بازی کے انتظامات مکمل

      بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے آتش بازی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں سالِ نو کو خوش آمدید کرنے کیلئے ائیفل ٹاور لاہور، کراچی اور سٹیچو آف لبرٹی فیز 8راولپنڈی کے مقام پر زبردست آتش بازی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سالِ نو کے ساتھ ساتھ موسمِ سرما کی تعطیلات کو بھی پرلطف بنانے کیلئے بحریہ ایڈونچر لینڈ میں تین روزہ   ”ونٹر ونڈر لینڈ فیسٹول“بھی29 دسمبر سے 31دسمبر تک زوروشور کیساتھ جاری رہیگا۔  جس میں سنسنی خیز رائڈز کے علاوہ  بچوں کیلئے میجک شو،  پِپٹ شو، میوزیکل پروگرام، جگلنگ، فیس پینٹنگ، سنگنگ کومپٹیشن وغیرہ شامل ہیں۔سالِ نوکے موقع پر ڈینزو میں اکزوٹک اینیمل شو، پپِٹ اور میوزیکل شو،  کارنیول میں کلچرل شو، UV ڈانس شو اور میوزیکل شو، سینی گولڈ سنیما پر ریڈ کارپٹ،میوزیکل اور لینٹرن لائٹس شو،  کے علاوہ ڈانسنگ فاؤنٹین شوز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جو سالِ نو کے جشن کو چار چاند لگا دیں گے۔ویک اینڈ سے پہلے ہی بحریہ ٹاؤن میں عوام کا رش اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ بچے ہوں یا بڑے دونوں ہی کیلئے کراچی میں بحریہ ٹاؤن سے زیادہ بہترین اور منفرد تفریح کہیں اور میسر نہیں جہاں موسمِ سرما کا بھرپور لطف اٹھایا جا سکے۔
بحریہ ٹاؤن