آئی جے ٹی کے زیر اہتمام15 واں تعمیر سیرت ٹیوشن سنٹر شروع

آئی جے ٹی کے زیر اہتمام15 واں تعمیر سیرت ٹیوشن سنٹر شروع

  



اوچ دیر لو ئر (نمائندہ خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ایجنسی مقام کے زیر اہتمام پندروا ں تعمیر سیرت ٹیوشن سنٹر شروع،امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ خورشید ربانی نے آفتتاح کیا۔حسب روایات امسال بھی موسم سر ما کی تعطیلات میں جماعت نہم‘دہم طلبہ کے لیے سنٹینیل ماڈل سکول بٹ خیلہ میں ٹیوشن سنٹر کا اہتمام کیا ہے۔جس کا باقاعدہ آفتتاح گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ خورشید ربانی‘پر نسپل اکسپورڈ ایجوکیشن بٹ خیلہ امجد علی شاہ نے کیا۔اس موقع پر سینئیر صحافی خالد اقبال،ناظم آئی جے ٹی ملاکنڈ ایجنسی مقام محمد بلال،انچارج ٹیوشن سنٹر حمیداللہ،اور سیکورٹی انچارج طلحہ نواب اور طلبہ بھی موجود تھے۔ٹیوشن سنٹر میں فہم قر آن کلاس اور درس حدیث کاخصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔انچارج ٹیوشن سنٹر حمیداللہ کیمطابق ٹیوشن سنٹر میں طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ٹیوشن سنٹر کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...