سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف تشہری مہم شروع کردی

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف تشہری مہم شروع کردی

  



پشاور (کرا ئم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف تشہری مہم شروع کردی جس کے تحت یونیورسٹی روڈ پر جگہ جگہ آگاہی پوسٹرز لگادیئے گئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمدخلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز نے یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر وہ تاجروں سے ملے اور ان کو اپنے حدود سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسی طرح سی سی پی او پشاور محمدعلی گنڈاپور کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے سمیت اضافی فورک لفٹر بھی بھیج دیئے گئے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک نے یونیورسٹی روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی تجاوزات مافیا اور غلط پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...