ڈیرہ میں ہوائی فائرنگ  کرنے پر2افراد گرفتار

ڈیرہ میں ہوائی فائرنگ  کرنے پر2افراد گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ پہاڑ پور پولیس نے گاؤں کچی کاٹھ گڑھ میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر دو افراد کو سرکاری مہمان بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کچی کاٹھ گڑھ میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پہاڑ پور نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ذوالفقار اور یونس علی کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 4ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ا

مزید : پشاورصفحہ آخر