شمالی وزیر ستان کی تاجر برادری کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  شمالی وزیر ستان کی تاجر برادری کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیوروچیف)بنوں اور شمالی وزیرستان کی تاجربرادری نے پریس کانفرنس کے بعد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات تسلیم ہونے کیلئے پندرہ دن کی ڈیڈلائن د ے دی مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اس موقع پر ٹریڈ یونین برائے شمالی وزیرستان اور بنوں کے صدر احمد گل عرف احمد,محمد آمین,والی مانور,سید جمیل الرحمن,یوسف زمان,سمیع اللہ,فیض اللہ ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ہمارے کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے دوسری طرف اب ہمارے کے ساتھ حکومت ظلم کررہی ہے جن لوگوں کا آپریشن ضرب عضب میں نقصان ہوا ہے ان کو معاوضہ نہیں دیاجارہا ہے اور نہ ہی حکومت ہماری بات سن رہی ہے اُنہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر بنی حکومت عوام کے ساتھ ظلم کررہی ہے ہم نے کئی بار مطالبات تسلیم ہونے کیلئے احتجاجی مظاہرے اور جرگے کئے ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے جتنا نقصان ہماراہوا ہے اتنا حق نہیں دیا جارہا ہے اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران بنوں کے لوگوں کا بھی نقصان ہوا ہے لیکن ان کی بات بھی نہیں سنی جارہی ہے اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہماری فہرست تبدیل کردی گئی ہے حکومت کو ہر چیز کا پتا ہے لیکن سفارش کی بنیاد پر ہمارا حق دوسروں کو دیا ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہماری بات نہیں ما نی گئی تو مجبوراً راست اقدام اُٹھائیں گے,

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...