تعلیم وتحقیق کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا ئیں گے،پروفیسر گل زمان

تعلیم وتحقیق کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا ئیں ...

  



اوچ دیر لو ئر(نمائندہ خصوصی)وائس چانسلر جامعہ ملاکنڈ پر و فیسرڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ جامعہ ملاکنڈ کو بہترین درسگاہ بنائیں گے۔تعلیم وتحقیق کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ملاکنڈ کے گیارویں اکیڈیمک کو نسل اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،ر جسٹرار،مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز،چئیر مین سمیت فیکلٹی ممبرز بھی شریک تھے،وائس چانسلر نے یو نیورسٹی اساتذہ کی کارکردگی پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ جامعہ ملاکنڈ کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنانے کی غرض سے تمام ممکنہ وسائل بر وئے کار لائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...