جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے: حلیم شاہ کنڈی

    جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے: حلیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان حلیم شاہ کنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان حلقہ PK114 وانا نصیر اللہ خان وزیر کی انکے دفتر میں ملاقات جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، برتھ رجسٹریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی PK114وانا نصیر اللہ خان وزیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان حلیم شاہ کنڈی سے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر جنوبی وزیرستان شاکر اللہ مروت اور برتھ رجسٹریشن جنوبی وزیرستان کے انچارج بلال ولی کوآرڈینیٹر حبیب اللہ اور بلاول خان بھی موجود تھے ممبر صوبائی اسمبلی نصیر اللہ خان وزیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان سے حلقہ PK114 وانا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور برتھ رجسٹریشن پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے عوام کو تمام بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں جنوبی وزیرستان عوام کی سہولت کے لئے قائم برتھ رجسٹریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے انہیں برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے جاری کام سے آگاہ کیا جہاں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PK114وانا نصیر اللہ خان وزیر نے اپنے تاثرات قلمبند کئے اور کہا کہ جنوبی وزیرستان عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے گھر گھر جاکر مہم چلانے میں بھرپور تعاون کرینگے تاکہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پیدائش کے اندراج کو ممکن بنا سکیں جوکہ قبائلی عوام کے لئے مفید اور روشن مستقبل کا ضامن ثابت ہوگا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔