ڈیرہ، سرکاری پانی کی چوری،10زمینداروں کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ، سرکاری پانی کی چوری،10زمینداروں کے خلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سی آر بی سی کینال گومل کلاں کے علاقہ میں زمینداروں کی غیر قانونی طریقے سے پانی کی چوری، سرکاری اہلکاروں کی جانب سے منع کئے جانے پر چوری میں ملوث زمینداروں کی سرکاری اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سب انجینئرچشمہ رائٹ بنک کینال شکیل احمد کی رپورٹ پر صدر پولیس نے 10زمینداروں کیخلاف سرکاری پانی چوری اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں چشمہ رائٹ بنک کینال کے سب انجینئر شکیل احمد نے تھانہ صدر میں علاقہ گومل کلاں کے مقام پر مقامی زمینداروں کی جانب سے نہر میں پیٹر لگا کر اور دیگر غیرقانونی طریقوں سے پانی چوری اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے چوری سے منع کرنے پر مذکورہ زمینداروں کی جانب سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر کی جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان عمران، ارسلان، محمد شوکت، عبدالرحمن، غلام ربانی، ادریس، احسان اللہ، نعمت اللہ، ساکنائے گومل کلاں، محمد انار،عصمت اللہ، ساکنائے پشہ کیخلاف 430-506-486-148-149-427ppsکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔