مردان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری
رستم (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کمر توڑ آپریشن جاری۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی ولایت شاہ خان ہمراہ ٹیم نے دو منشیات فروش آصف ولد تور گل ساکن ادینہ صوابی اور آدم خان ولد تورگل ساکن کچہ سڑک پارہوتی کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوکرانکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔