پختونوں کے اتحاد کیلئے ہر ممکن حد تک جائینگے،ایمل ولی

پختونوں کے اتحاد کیلئے ہر ممکن حد تک جائینگے،ایمل ولی

  



پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا اتفاق وقت کا اہم تقاضا ہے، اے این پی کے دروازے ہر کسی کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور پختونوں کے اتحاد کیلئے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔ پارٹی کے سابق سینئر رہنما فریدطوفان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت عوامی نیشنل پارٹی پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ فرید طوفان نے ہفتہ کے روز اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان ایک پروقار پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ایمل ولی 

مزید : پشاورصفحہ آخر