ٹوپی میں ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر عمران شاہد 31دسمبر  کو عوام کے مسائل سنیں گے

ٹوپی میں ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر عمران شاہد 31دسمبر  کو عوام کے مسائل سنیں گے

  



صوابی(نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے ہال ٹوپی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد 31دسبر منگل کے دن عوام مسائل سنیں گے ٹوپی سرکل سے تعلق رکھنے والے عام و خاص پولیس سے متعلق شکایت اصلاح اور تجاویز دینے کیلئے تشریف لائیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے چارج سنبھالتے ہی ٹوپی سرکل میں یہ پہلا کھلی کچہری منعقد ہوا ہے پولیس سے متعلقہ عوامی مسائل اس فورم پر سنی جائے گی اس میں تھانہ اتلہ۔ تھانہ آئی ڈی ایس اور تھانہ ٹوپی ے سرکل میں موجود تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو دعوت دی جارہی ہے کہ امن و امان کی بہتری کیلئے تجاویز ساتھ لائیں ساتھ ہی پولیس اور دیگر محکمہ جات سے متعلق عوامی شکایات بھی بیان کریں تاکہ ان کا برقوت آزالہ کیا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...