مظفرگڑھ، شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

مظفرگڑھ، شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

  



مظفرگڑھ(آئی این پی)علی پور کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہفتہ کومظفر گڑھ کی تحصیل علی پور ایکسچینج روڈ پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ 32 سالہ خاتون کا 80فیصد جسم جھلس گیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بیوی آگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...