کراچی:حسن اسکوائرکے قریب سیوریج لائن دھنس گئی

کراچی:حسن اسکوائرکے قریب سیوریج لائن دھنس گئی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حسن اسکوائر گلشن اقبال کے قریب واٹربورڈ کی 18 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی۔ترجمان واٹربورڈ نے بتایا ہے کہ ہفتے کو سیوریج لائن دھنسنے کے بعد شہریوں کو زحمت سے بچانے کیلئے حکام نے بہتر حکمت عملی اختیار کی۔قائم مقام ایم ڈی واٹربورڈ غلام قادر عباس کے مطابق سیوریج اوور فلو سے بچنے کیلئے متاثرہ لائن کو بائی پاس کرکے دوسری لائن سے منسلک کردیا گیا ہے، غلام قادر عباس نے بتایا کہ ٹریفک رواں رکھنے کیلئے گڑھے کو عارضی طور پر بھردیا گیا ہے۔اس مقام پر مشینری و عملہ افسران سمیت موجود ہے اور متاثرہ سڑک ٹریفک کیلئے کھولی جارہی ہے۔قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید بتایا کہ لائن کی تبدیلی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر