کراچی میں 6کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

کراچی میں 6کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمشید ٹاون میں ایک کارروائی میں 6 کار لفٹر گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، 4 چوری شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں آصف لاشاری، عبدالقادر اوراصغر علی شامل ہیں، گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، ایک گاڑی فیروز آباد سے چوری کی گئی، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اتحاد ٹاون سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزم پولیس کو مختلف جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...