قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

  قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر آپریشن تھیٹر میں لگی۔دل کے امراض میں مبتلا مریض اور ان کے تیماردار خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود افراد کو سیکورٹی گارڈز نے محفوظ طریقے سے باہر نکالا، مریضوں کو نکالتے ہوئے ایک سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی بھی ہوا۔اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے سیکنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پربھی قابو پالیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، اتفاق سے آئی سی یو کو آگ لگنے سے پہلے ہی فیومیگیشن کے لیے مریضوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...