داؤد ہرکولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4   ایوارڈ جیت لیے

داؤد ہرکولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4   ایوارڈ جیت لیے

  



کراچی (پ ر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ’ٹاپ 25   کمپنیز ایوارڈز‘ تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو اعزاز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی سب سے معتبر اور معزّز پذیرائی ہے۔ تقریب میں وزیرِ اعظم پاکستان  عمران خان نے شرکت کی۔ تقریب میں حُسین داؤد، چیئرمین داؤد ہرکیولیس کارپوریشن اور چیئرمین اینگرو کارپوریشن، نے چار ایوارڈ حاصل کیے جو یہ ہیں:  داؤد ہرکیولیس کارپوریشن 2018 ء میں 20  ویں نمبر پر، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ 2018 ء میں 15  ویں نمبر پر، اینگرو فرٹیلائیزر2018 ء میں 17  ویں نمبر پر، اور اینگرو فرٹیلائیزر لمیٹڈ 2017 ء میں 10  ویں نمبر پر۔ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں کا تعلق صنعتوں کے وسیع دائرۂ کار سے ہے جو استعداد کی مؤثریت، ڈیویڈنڈ کی تقسیم، آپریٹنگ آمدنی میں اضافے، ٹرن اوور، کارپوریٹ گورنینس اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات کی لازمی شرائط پر پورا اُترتی ہیں یا ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ جیتنے والی کمپنیوں کو ایوراڈ تین سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے گئے یعنی 2016 ء، 2017 ء اور 2018 ء۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...