حکومت جہانگیرترین کی شوگرملز کو نوازنے میں مصروف ہے، اویس لغاری

   حکومت جہانگیرترین کی شوگرملز کو نوازنے میں مصروف ہے، اویس لغاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی،بزدار صاحب پندرہ ماہ سے جنوبی پنجاب کے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بار بار مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کے افتتاح کرنے آجاتے ہیں،تختیاں اور فیتے کاٹنے کے مخالف عمران خان ڈیرھ سال سے نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک،نئے بجلی گھر،موٹرویز اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔

اویس لغاری 

مزید : صفحہ آخر


loading...