کراچی،ملتان چکوال،آتشزدگی سے بسکٹ فیکٹری،متعدد دکانیں خاکستر،شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

کراچی،ملتان چکوال،آتشزدگی سے بسکٹ فیکٹری،متعدد دکانیں خاکستر،شہریوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی /ملتان /چکوال (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی، پنجاب کے شہروں ملتان اور چکوال میں آتشز دگی کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں لگنے والی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کی دوسری منزل پر آئی سی یو میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سیکنڈر فلور پر اسٹور کے ساتھ واقع آئی سی یو میں صبح سویرے اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔کراچی قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پربھی قابو پالیا گیا ہے۔ادھر ملتان کی ایک بسکٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان جل گیا۔ملتان کے علاقے ممتاز آباد کے قریب جیل موڑ پر واقع ایک بسکٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت روپے کا تیار مال جل گیا تاہم کوئی اور نقصان نہیں ہوا، ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔دوسری جانب ضلع چکوال میں تلہ گنگ روڈ پر واقع کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود سارا سامان جل گیا۔کپڑے کے مذکورہ دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث گزشتۃ رات ایک بجے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا، آپریشن میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ شہر قائد کی جناح سپر مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ نے ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے قریب آئل ڈپو میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری ہیں، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔کراچی میں ہی سپرہائی وے سہراب گوٹھ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب مسافر بس میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عوام کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
آتشزدگی
۔

مزید :

صفحہ آخر -