اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنے ملازمین کوسائبرحملوں سے محتاط رہنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنے ملازمین کوسائبرحملوں سے محتاط رہنے کا حکم

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارآئی ٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سائبرحملوں کے مدنظر اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھرمیں“رنسم ویئر”مائیکروسافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کرواپسی کیلئے تاوان مانگا جاتا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کمپیوٹرکی زیڈ ڈرائیومیں بیک اپ بنائیں اورآفیشل کمپیوٹرکے ساتھ یوایس بی نہ لگائیں، ڈیٹا ای میل کے ذریعے شیئرکریں، غیر ضروری ویب سائٹس کو نہ کھولیں اورناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ہدایات پرعمل پرکرکے ڈیٹا محفوظ رکھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...