اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، 368کنال سرکاری اراضی واگزار
چونیاں (نامہ نگار)نواحی گاؤں سدھا میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے آپریشن کرتے ہوئے ایک سو پندرہ میلین مالیت کی تین سو اڑسٹھ کنال سرکاری زرعی اراضی کو واگزار کرالیا۔ زمین پر سالہاسال سے بااثرافراد نے قبضہ جمارکھا تھا اور انہیں انتظامیہ کی بھی مکمل آشیربادحاصل تھی۔ قابضین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سدھا میں اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین سو اڑسٹھ کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا۔ اس موقعہ پر اے سی نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری زرعی اراضی کی مالیت ایک سو پندرہ ملین ہے۔ جسے مسلسل نوگھنٹے بھاری مشینری کے ذریعہ واگزار کروالیا گیاہے۔قابضین نے سرکاری اراضی میں گنا، گندم اور دیگر فصلیں کاشت کررکھی تھیں۔ تین ٹیوب ویل اور ایک جنریٹر تحویل میں لیکر قابضین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کے عملہ کے علاوہ تحصیلدار مہتاب احمد خان بلوچ اور ڈی ایس پی شمس الحق درانی کے حکم پر سرکل بھر کی پولیس اور ٹی ایم اے کے عملہ نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن