اسلام آباد، ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ،13 افراد جھلس کرزخمی

  اسلام آباد، ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ،13 افراد جھلس کرزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکی جناح سپرمارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کی کچن میں کھانے پکانے کے دوران گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔دھماکے میں جھلسنے والے 13 افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا  جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گیس دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -