سپیکر پرویز الٰہی سے ڈائریکٹر منہاج القرآن جی ایم ملک کی ملاقات

سپیکر پرویز الٰہی سے ڈائریکٹر منہاج القرآن جی ایم ملک کی ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ جی ایم ملک نے چودھری پرویزالٰہی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں 20ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے تحفہ پیش کرنے پر جی ایم ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔  بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد اور سربراہ آواز فاؤنڈیشن ضیاء الرحمن کی قیادت میں وفد نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، چودھری پرویزالٰہی نے آواز فاؤنڈیشن پاکستان کی تعلیم کے میدان میں خدمات کو سراہا اور یاد دلایا کہ جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے وظیفہ بھی انہوں نے ہی اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں شروع کیا تھا۔ اس موقع پر ضیاء الرحمن نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مفت تعلیم اور کتابوں کے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ایسا کوئی دوسرا پروجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...