بلاول بھٹو کی راولپنڈی جلسے پر جیالوں کو مبارکباد،انتظامیہ سے اظہار تشکر

بلاول بھٹو کی راولپنڈی جلسے پر جیالوں کو مبارکباد،انتظامیہ سے اظہار تشکر

  



لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں کامیاب جلسے پر جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جلسے کی سکیورٹی اور تعاون پرراولپنڈی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سی پی او، ایس ایس پی آپریشن،  ایس ایس پی ٹریفک کی فرائض کی انجام دہی کو سراہا ہے۔پولیس کے ان افسروں نے جلسہ کے دوران دن بھر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی راولپنڈی اور پنجاب سمیت ملک بھر کی تنظیموں اور جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔جیالوں نے ثابت کر دیا کی کوئی جبر، ظلم اور رکاوٹیں انہیں نہیں روک سکتیں، بلاول بھٹو زرداری بلاول نے عزم دہرایا کہ پنڈی سے جمہوریت کا جو علم اٹھایا وہ شہر شہر گلی گلی جائے گا۔

بلاول تشکر

مزید : صفحہ آخر


loading...